21 جنوری 2015 - 07:11
مغرب اور امریکہ کو روس کی وارننگ

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے مغرب اور امریکہ کوخبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روس ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر دوسرے ملکوں کی دھمکیوں کاجواب دے سکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پوتین نے منگل کے دن دفاعی مصنوعات کے کمیشن کے اجلاس میں کہا کہ ہم ہتھیاروں کی خرچیلی دوڑ میں شامل نہيں ہونا چاہتے ، روس کسی ملک کے لئے خطرہ نہيں ہے اور اختلافی مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

پوتین نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کریں گے اوراسی پالیسی پر عمل کریں گے۔

ولادیمیر پوتین نے  کہا کہ امریکہ روس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہا ہے اور روس حامی یوکرین کے سابق صدر کا تختہ الٹنے کا ذمہ دار بھی مغرب ہے۔

روس کے صدر نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض ممالک کس طرح اپنے جیوپولیٹیکل دعوؤں کا اعلان کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ہم کوئی بھی قدم اٹھانے حتی دوسرے ملکوں کے داخلی امورمیں کھلی مداخلت سے بھی دریغ نہيں کریں گے اور ہمیشہ اپنی فوجی صلاحیتوں اور گوداموں کو توسیع دیں گے۔

پوتین نے کہا کہ ان حالات میں ہمیں روس کے اقتداراعلی، ارضی سالمیت اور قومی مفادات کو پورا کرنا چاہئے۔

.......

/169